بچوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی توجہ دینی چاہئے،حسین احمد کانجو

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو نے کہا ہے کہ اساتذہ بچوں کو تعلیم و تربیت دینے کے ساتھ ان کی کردار کار سازی کریں، طلبہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حراء سکول اینڈ کالج کانجو میں سائنس و کلچر نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے ماہر تعلیم اختر علی خان،اصلاحی کمیٹی کانجو کے صدر سید انعام الرحمن، پرنسپل ریاض احمد، ضیاء اللہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

سکول اینڈ کالج کے طلباء و طالبات نے سائنس، آرٹس اور کلچر نمائش میں خوبصورت اور دلکش ڈیزائن تیار کئے تھے جس کو مہمانوں نے بے حد سراہا اور ان کی ٹیلنٹ کی تعریف کی، مقررین نے کہا کہ حراء سکول اینڈ کالج کانجوں کے بچوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور یہی بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

HIra SchoolHussain Ahmad KanjuKanju
Comments (0)
Add Comment