اشتہار

بچوں کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں،عامر آفاق

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:19دسمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کہا ہے کہ اساتذہ پر بچوں کی تعلیم و تربیت اور تعلیم کے فروغ کیلے ذمہ داریاں ذیادہ عائد ہوتی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں گورنمنٹ ہائی سکول شگئی میں سکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کو ایک لاکھ اور 50ہزار روپے کے چیک دینے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر اے ڈی سی سوات محمد طاہر خان ، ڈی ای او نواب علی خان ، سابق ڈی ای او محمد امین ، ایپکا سوات کے صدر علی رحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، تقریب میں ڈی سی عامر آفاق ، ڈی ای او نواب علی اور دیگر نے پرنسپلز اور اساتذہ میں ایک لاکھ اور 50ہزار روپے کے الگ الگ چیک تقسیم کئے ، جبکہ ڈی سی عامر آفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، والدین ، اساتذہ اور یگر تمام طبقات کو بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ۔

اشتہار

DCEducationSchool

اشتہار