سوات (زما سوات ڈاٹ کام)صوبائی وزیر محنت و لیبر شوکت علی یوسفزی نے کہا ہے کہ سوات سیلاب کے بحالی کے کاموں کی بروقت سے ملک میں تاریخ رقم کردی ہے،ؤزیر اعلی محمود خان کی خود سیلاب زدہ علاقوں میں موجودگی سے حکومتی مشینری متحرک رہی، سندھ حکومت کے نااہلی کے وجہ سے سند ھ ایک ماہ سے پانی میں ڈوبا ہے اور عوام کی زندگی اجیرن ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم سے گفتگو کرتے ہویے کیا انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امدادی اور بحالی کاموں کی بروقت تکمیل پورے ملک کیلیے مثال قایم کردی ہے اورسیلاب کے فورا بعد تباہی و بربادی کو چوبیس گھنٹوں کو قابو کرلیا اور لنڈاکے سے لیکر کالام تک تمام روڈز کلیئر کر دئے جبکہ سیلاب میں بہہ جانے والے بجلی کے تین فیڈرز 12گھنٹوں کے اندر اندر بحال کر دئے انہوں نے کہا کہ ریکسیو ٹیموں اور پی ڈی ایم اے نے بحالی کے بعد مقامی انتظامیہ کے مدد سے فوری تکیمل کو پہنچائے اور بالائی علاقوں سے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور جاں بحق کے لواحقین اور زخمی افراد کو 24گھنٹوں کے اندر اندر امدادی چیکس دئے جبکہ اسکے برعکس سندھ میں گزشتہ ایک ماہ سے بارشوں کے وجہ سے پورا سند ھ ڈوبا ہوا ہے جبکہ حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں انہوں نے کہا کہ تبدیلی اورروایتی سیاست میں یہی فرق ہے جو اس وقت پورے ملک سمیت بیرون ممالک بھی دیکھ رہی ہے اور یہی اصل تبدیلی ہے کہ حکومتی کپتان محمود خان خود متاثرین میں موجود رہے اور امدادی کاموں کی خود نگرانی کرتے رہے۔