اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے انور منصور خان کی جگہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ دو روز قبل وفاقی حکومت کے مطالبے پر اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے انور منصور خان کی جگہ خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب وزارت قانون کی جانب سے خالد جاوید خان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل تعینات کر دیا ہے اور ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان پیر کے روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر درخواستوں پر حکومتی مؤقف پیش کریں گے۔