اشتہار

بیوٹیفکیشن پراجیکٹ سوات کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا،کمشنر ملاکنڈ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:19مارچ2018)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ سوات کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحال کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ، ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے مشکلات کے خاتمے کیلئے اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے یہاں کے عوام میں خوشحالی آئیگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، یونین کے صدر فضل رحیم خان اور الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماما جی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ظہیر الاسلام شاہ نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر سوات کے دل مینگورہ شہر میں ایک ارب اٹھارہ کروڑ روپے کی لاگت سے بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے جس میں اندرون شہر کے سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت تزین وارائش کی جارہی ہے جس سے شہر کے خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوجائیگا اور عوامی مسائل میں کمی آئیگی ، انہوں نے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں سوات موٹر وے ، مین جی ٹی روڈ اور دیگر لنکس روڈ وغیرہ شامل ہے اور اس منصوبوں کی تکمیل سے ملاکنڈ ڈویژن میں ترقی کا نیا دور شروع ہوجائیگا اور یہاں پر سیاحت کو فروغ ملے گا ، انہوں نے کہا کہ سوات کے سیاحتی علاقوں کی روڈ پر بھی تعمیراتی کام جاری ہے جس کو معیاری اور مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، کرپشن یا غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

اشتہار

beautificationCommissioner

اشتہار