اشتہار

بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو گھر سے نکال دیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے رہائشی لڑکی نجمہ شوہر سے حق کے حصول کے لئے پریس کلب پہنچ گئی، حکومت میرے شوہر سے میرا حق مجھے دلادیں، ان خیالات کا اظہار فضاگٹ مینگورہ کے رہائشی لڑکی نجمہ دختر امجد نے 2سالہ بچی حسینہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی تین سال قبل نظیرے ولد قیوم سکنہ نوشہرہ سے ہوئی تھی اور جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو انہوں نے مجھے بے سروسامانی کے حال میں گھر سے نکالا اور مجھے دردر کی ٹوکریں کھانے پر مجبور کیا ہے جبکہ میرا کوئی والی وارث نہیں ہے، اسلئے حکومت مجھے انصاف دلائے اور میرے شوہر سے مہر 5تولہ سونا اور نان نفع دلایا جائے تاکہ میں اپنا اور اپنے بیٹی کا پیٹ پال سکوں۔

اشتہار

Woman
Comments (0)
Add Comment

اشتہار