سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو اور فہدخان نے کہاہے کہ بے گناہ اور معصوم کشمیریوں پرظلم کاسلسلہ بند کیا جائے اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور تمام مسلم ممالک کو اپناکرداراداکرناچاہئے،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت نے عرصہ دراز سے کشمیریوں کا جینا محال کررکھا ہے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں،ان کاخون بہایا جارہاہے مگر انسانی حقوق کے علمبرداروں نے اس پر مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم کمشیریوں کے دکھ دردمیں شریک ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ ظلم کا یہ سلسلہ بند کرانے میں کرداراداکریں۔