سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔26اگست 2017ء )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری واجد علی خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ بے کار نکلا ، ہر بات پر دھرنا دینے والوں نے سی پیک پر دھرنا نہ دے کر خیبر پختونخوا کی عوام کو بری طرح مایوس کردیا ہے، ان خیالات کا اظہارنے فضاگٹ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے امن کے نام پر ووٹ لیا اور اپنے دور اقتدار میں امن سمیت علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے ، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے آج تک کو ئی ایک میگاپراجیکٹ پر علاقے کی لوگوں کے لئے مکمل نہیں کیا ، سی پیک کا منصوبہ خیبر پختونخوا سے ہوتا ہوا گوادرتک پہنچنا تھا لیکن وفاق نے روٹ تبدیل کرکے پختونوں سے زیادتی کی ، انہوں نے کہا کہ کبھی تبدیلی والے اس طرف بھی نظر کرتے اس پر بھی دھرنا دیتے لیکن وہ اس لئے ایسا نہیں کرتے کہ وہ پختونوں سے مخلص نہیں ہیں ، انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ تعمیر و ترقی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر آنے والے الیکشن میں اے این پی کا ساتھ دیں۔
اشتہار