تبلیغی مرکز کے قریب پُل کی خستہ حالی، بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) تبلیغی جماعت کے قریب کلا ڈھیر پل کسی بھی وقت بڑی حادثے کا سبب بن سکتا ہیں،سینکڑوں گاڑیاں روزانہ اس پل پر گزر رہی ہے، سرکاری غیر سرکاری جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزراء ایم پی ایزو ایم این ایز کا امد رفت بھی اس پر ہے لیکن اس کے باوجود کسی نے بھی اس طرف دھان نہیں دیا، پل ایک حصہ با لکل ٹیڑھا ھو چکا ہے اور کافی خستہ حالی کا شکار ہے جو کسی بھی وقت ایک بڑی حادثے کا سبب بن سکتا ہے، عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ کروڑوں روپے بیوٹیفیکش کے مد میں دیوار ں پرپوسٹر اور دیگر خا نہ پوری سے بہتر تھا کہ متاثرہ پل کو مرمت کرتا لیکن موجودہ ایم پی اے ڈیڈک چیئرمین کو یہ نظر نہیں آتا حا لانکہ سب سے خطرناک بات یہ ھے کہ اس پل کے قریب تبلیغی جماعت واقع ہے جس پرہر جمعرات کو تبلیغی جماعت کے سینکڑوں لوگوں کی اس پل پر گزر نا ہوتا ہے، اللہ نا کریں اگر پل نیچے گرگیا یا ٹوٹ گیا تو کافی جانی نقصان ہو سکتا ہے عوامی حلقوں نے وزراعلی اور دیگر اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرہ پل کوجلدسے جلد مرمت کرے،خدا نخواست اگر کوئی حادثہ پیش ایا تو تمام تر زمہ داری ان پر عائد ہوگی۔

Takhta Band
Comments (0)
Add Comment