سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ ملاکنڈ ڈویژن کی نائب صدر نعیمہ ناز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف خواتین کے تعلیم اور باعزت روزگار کیلئے جدوجہد کررہی ہے، خواتین کو معاشرے میں انکا جائز مقام دلانا پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت آنے کے بعد جہاں دیگر مختلف شعبوں میں ترقی ہورہی ہے وہی خواتین کی حقوق، روزگار اور تعلیم کیلئے بھر پور کام ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبائی اور مرکزی کابینہ میں خواتین کو مناسب نمائندگی دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پانچ سال مکمل کریگی تو ترقیاتی منصوبوں، روزگار اور تعلیم کے مد میں انقلاب نظر آئیگا۔