اشتہار

تحریک انصاف عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہی ہے،شوکت یوسفزئی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئ نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے ساتھ عوام کے فلاح و بہبود کا کوئی پروگرام نہیں ہے، تحریک انصاف نے ملک بھر میں انقلابی اقدامات اُٹھا کر عوام کے دلوں پر حکمرانوں کر رہی ہے اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا نہیں ہے ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے تحریک انصاف کے ساتھ ایک بہترین پروگرام ہے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور تحریک انصاف ہی عوامی اُمنگوں کے مطابق کام کر رہی ہے ان خیالات کا اظہارا نہوں نے سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم کی قیادت میں صحافیوں کے ایک وفد غفور خان عادل، شاہ اسد علی اور پرویز عالم پاپا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے عوام مطمئن ہیں عوام نے پی ٹی آئی حکومت پر اعتماد کرتے ہوئے کافی اُمیدیں وابستہ کر رکھی ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے ساتھ عوام کے فلاح و بہبود کا کوئی پروگرام نہیں ہے بلکہ وہ اپنے ذاتی ایجنڈے کو دوام دینے کیلئے مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ملکی بقاء اور سلامتی کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اُٹھائیں گے۔

اشتہار

PTiShaukat Yousafzai
Comments (0)
Add Comment

اشتہار