اشتہار

تحریک انصاف نظریاتی کارکنوں کا اجلاس طلب،آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا امکان

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق اگلے مہینے کے 6 سے 8 تاریخ کو ضلع بھر کے تمام نظریاتی کارکن بائی پاس سڑک مینگورہ میں ایک اجلاس منعقد کریگی، جس میں تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن الیکشن کے حوالے سے فائنل فیصلہ کرینگے، ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پارٹی کے اہم ترین افراد بھی شرکت کرینگے، جس کے بعد نظریاتی کارکن صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے اپنے امیدوار کھڑے کرینگے، اور وہ ازاد حیثیت میں الیکشن لڑینگے، ان میں سے جو امیدوار کامیاب ہونگے وہ پی ٹی ائی میں شمولیت اختیار کرینگے۔اس حوالے سے جب پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ صدر انجنیئر شرافت علی سے بات ہوئی تو انہوں نے بھی تصدیق کردی کہ اگلے مہینے ایک اہم اجلاس پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کارکنوں کا طلب کیا گیا ہے جس میں انتہائی اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

اشتہار

CandidatesElection 2018independentPTiSwatآزاداجلاسامیدوارپی ٹی آئیٹکٹحیثیت سےسوات
Comments (0)
Add Comment

اشتہار