سوات ( زما سوات ڈاٹ کام:24نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف سوات کے صدر ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کامقابلہ مخالف سیاسی قوتوں کے بس کی بات نہیں ، اگرتمام سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کے خلاف متحدبھی ہوجائیں پھربھی شکست ان سیاسی مخالفوں کا مقدر ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خواجہ آباد میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے تحریک انصاف کے تحصیل کونسلرزاہدخان ، باز خان ،اقبال کاکاجی ،ناظم اقبال رحمن ، احمدشاہ ،نائب ناظم سپین خان،الحاج تاجبرخان، ضلعی کونسلر ضیاء اللہ عرف جانان ، سابقہ تحصیل صدر اقبال محمود اوردیگرنے خطاب کیاجبکہ اس موقع پرمسلم لیگ ، قومی وطن پارٹی پاکستان پیپلزپارٹی اوراے این پی سے تعلق رکھنے والے الحاج تاجبرخان،جنرل کونسلرامیرزیب خان،جہانزیب خان، بخت بلند ، منصور، محمدعالم، فضل سبحان نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا۔ایم پی اے فضل حکیم نے نئے شامل ہونیوالوں کو تحریک انصاف کی ٹوپیاں پہنائی، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے فرسودہ سیاست کو ختم کرکے جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاست کومتعارف کرایاہے اوراب عوام پر وہی لوگ حکمرانی کرینگے جو عوام کی خدمت کیلئے ہروقت حاضر ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں لوگوں کی دھڑادھڑ شمولیت اس بات کی غمازی کرتاہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں قائم تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی ہرلحاظ سے بہترہے۔
اشتہار