سوات (زما سوات ڈاٹ کام:06نومبر2017ء)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ کھوکھلے نعرے لگانے والوں نے عوام کومایوسی کے سواکچھ نہیں دیااورپاکستان مسلم لیگ(ن)نے عملی کام کرکے انتخابی وعدوں کوعملی جامہ پہنایاہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں مقابلہ صرف جھوٹے دعویداروں اورعملی کام کرنیوالوں کے درمیان ہوگااورانشاء اللہ 2018کے انتخابات میں جیت عملی کام کرنیوالوں کی ہوگی،ان خیالات کااظہارانہوں نے کانجو ،دمغارمیں ننگولئی بانڈئی فیڈرکا باقاعدہ افتتاح اوربعدازاں شکردرہ مٹہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعبدالمتین خان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کااعلان کرکے محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ مینڈیٹ ملنے کے بغیرجتنے ترقیاتی کام کئے ہیں مینڈیٹ لینے والے اسکادسواں حصہ بھی نہیں کرسکے، جن میں ملاکنڈڈویژن کیلئے ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے سوئی گیس ٹرانزمشن لائن،ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے 220-KVتھانہ چکدرہ گرڈسٹیشن،چارارب روپے کی لاگت سے چکدرہ فتح پورتک موجودروڈکی اپ گریڈیشن،گیارہ ارب روپے کی لاگت سے بحرین کالام روڈبمعہ 22پل کی تعمیر،بشام خوازہ خیلہ چکدرہ کالام ایکسپریس وے کی منظوری،شانگلہ میںیونیورسٹی کیمپس اورسوات میں خواتین یونیورسٹی کاقیام قابل ذکرہیں۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں ترقی کے منصوبے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرہون منت ہے،صوبائی حکومت نے سوات کی ترقی کیلئے کوئی وسائل بروئے کارنہیں لائے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کوعوام کی ترقی نہیں بلکہ عوام کومحض دھرنوں کیلئے لیکرجاتے ہیں۔
اشتہار