سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحریک انصاف ضلع سوات کی نئی کابینہ میں پارٹی کے ناراض بانی کارکن حضرت رحمان ماما کی واپسی ہوئی اور انہیں سینئر نائب صدر کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضلع سوات کے لئے نئی گورننگ باڈی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایم پی اے میاں شرافت علی کو صدر ،زاہد خان کو جنرل سیکرٹری اور پارٹی کے بانی کارکن حضرت رحمان ماما کو سینئر نائب صدرمنتخب کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حضرت رحمان ماما کا شمار تحریک انصاف کے بانی کارکنوں میں ہوتا ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے نظر انداز کئے جانے پر وہ پارٹی قائدین سے ناراض تھے جس کے بعد پارٹی قائدین نے اُن کی نارضگی ختم کرنے کے لئے انہیں سینئر نائب صدر کا عہدہ دے دیا ہے ۔