اشتہار

تحریک انصاف کے دیرینہ رہنماؤں نے رکن قومی اسمبلی کا فیصلہ مسترد کردیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں تحریک انصاف کے دیرینہ رہنماؤں نے ٹکٹ کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے امیدوارسامنے لانے کا اعلان کردیا،تحصیل خوازہ خیلہ میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایم این اے نے بلدیاتی الیکشن کیلئے اپنے بھتیجے کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرکے نہ صرف پارٹی منشور کی خلاف ورزی کی بلکہ میرٹ کی دھجیاں بھی اڑادیں،اس سے قبل بھی مذکورہ ایم این اے اپنے بھتیجے کو ٹکٹ دیاتھا،ہم ایسے خودساختہ فیصلوں کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں بلکہ اسے مسترد کرتے ہیں،ان خیالات کااظہارتحریک انصاف کے دیرینہ کارکنوں عبدالرقیب خان،حسین شاہ خان اورفیصل خان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کاکہناتھاکہ ہم نے بھی الیکشن کیلئے کاغذات جمع کرادئے ہیں مگر مقام افسوس ہے کہ یہاں کے ایم این اے  نے بھتیجے کو ٹکٹ دینے کافیصلہ کیاہے جو انصاف کے منافی اور پارٹی منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے جو ہمیں منظورنہیں،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں موروثی سیاست نہیں چلے گی بلکہ یہاں پرہرفیصلہ باہمی مشاورت اور میرٹ پر ہوگامگر بعض افراد کے خودساختہ فیصلوں سے پارٹی منشوراور وژن کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی بدنامی ہورہی ہے،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہم نے پریس کانفرنس بھی کی ہے تاکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت تک ہماری آواز پہنچ سکے،ایم این اے نے ٹکٹ کے حوالے سے جو طریقہ اپنایا ہے نہ وہ جمہوری طریقہ ہے اور نہ ہی پارلیمانی اس لئے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں،فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرےگا کسی کویہ اختیارحاصل نہیں کہ وہ اپنے خودساختہ فیصلے کارکنوں پر مسلط کرے،ایسے فیصلوں سے پارٹی کےاندرانتشار پیدا ہونے کاخدشہ ہے جس کے نتیجے میں کارکنوں میں مایوسی پھیل جاتی ہے،انہوں نے مزید کہاکہ اگر ٹکٹیں جاری کرنے کے حوالے انصاف پرفیصلہ نہ ہوا اور ایم این اے نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کی تو ہم باہمی مشاورت سے آزاد امیدواروں کو سامنے لائیں گے۔

اشتہار

Local body Election 2022
Comments (0)
Add Comment

اشتہار