اشتہار

تحریک انصاف کے سابق صدر انجنئیر شرافت علی کا ازاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اشتہار

بریکوٹ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 02 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے سابق صدر انجینئر شرافت علی نے کہا ہے کہ پی کے 6 کے نظریاتی کارکنوں اور دوست و احباب کے بے حد اصرار پر پی ٹی ائی کی بنیادی رکنیت معطل ہونے کی وجہ سے پی کے 6 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، 5 جون کو کارکنوں اور دوستوں کے ہمراہ کاغذات جمع کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جنہوں نے فاروڈ بلاک بناکر پاکستان تحریک انصاف کے قایدین کو بلیک میل کیا تھا، یہی وجہ ہے کہ اگر پی کے 6 کے سابق ایم پی ایز کو پارٹی نے ٹکٹ جاری کیا، تو پھر ہر صورت میں ازاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا، اور انشااللہ سوات کے تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا، کہ آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کروں گا، ۔ انہوں نے کہا کہ پی کے 6 کے عوام اور خصوصا تحصیل بریکوٹ پر مکمل اعتماد ہے ، کہ وہ میری اس جدوجہدمیں حسب سابق بھر ساتھ دیں گے۔ اور کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔

اشتہار

آزادالیکشنانتخاباتانجینئر شرافت علیبریکوٹپی ٹی آئیحیثیت سےسابقہسواتصدر
Comments (0)
Add Comment

اشتہار