سوات (زما سوات ڈاٹ کام:23اپریل2018)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ پی ٹی آئی ممبران نے ووٹ کی تقدس کو پامال کردیا ہے ۔صوبہ خیبرپختونخوا کرپشن کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے المر کز الاسلامی کالام میں جماعت اسلامی پی کے ٹو ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔کنونشن میں کارکنان کو آنے والے الیکشن کی تیاریوں کے حوالے خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ۔کنونشن سے جماعت اسلامی سوات کے نائب امیر نوید اقبال ، تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب ، زونل امیر حاجی محمد اسحاق ،حاجی بخت امین کریمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔