اشتہار

تحریک طالبان کے سابق ترجمان مسلم خان سمیت دو شدت پسندوں کی پھانسی پر عمل درآمد روک لیا گیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔22جولائی (2017پشاور ہائیکورٹ نے تحریک طالبان سوات کے سابق ترجمان مسلم خان سمیت دو شدت پسندوں کی پھانسی پر عملد رآمد 10 اگست تک روک لیا،عدالت عالیہ میں جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق سوات میں تحریک طالبان کے ترجمان مسلم خان پر سکیورٹی فورسز پر حملوں اور متعدد افراد کے قتل کا الزام ہے تاہم مسلم خان کی اہلیہ ندا بی بی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مسلم خان کو فوجی عدالت میں صفائی کا موقع دیئے بغیر سزا سنائی گئی ہے، یہی موقف دوسر ے شدت پسند معمبر خان نے بھی اپنی درخواست میں اپنایا ہے، انہوں نے اپنی درخواست میں فوجی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاکو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ جس کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے دونوں شدت پسندوں کی پھانسی پر عملدرآمد 10 اگست تک روک لیا۔

اشتہار

Muslim Khan TTPPHC

اشتہار