اشتہار

تحریک لبیک سوات کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:18نومبر2017ء) تحریک لبیک ضلع سوات کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، تحفظ ناموس رسالت قانون میں ترمیم کرنے والے مجرموں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ، اسلام آباد احتجاجی دھرنا دینے والوں کی حمایت کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک لبیک سوات کے قائدین اور کارکنوں نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے سرپرست اعلیٰ علامہ پیر سید اور قاری ظفر علی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر آزاد ہوا ہے ، اس میں کسی بھی صورت سیکولر قوانین نہیں چل سکتے ، تحفظ ناموس رسالت ملک کے کروڑوں عوام کا متفقہ مطالبہ ہے ، حکومت فوری طور پر اسلام آباد میں دھرنا دینے والے ہزاروں ورکروں اور قائدین کے مطالبات پوری کریں اور قانون تحفظ ناموس رسالت میں ترمیم کرنے کی سازش کرنے ولوں کے خلاف سخت کاروائی کریں اور انہیں عہدوں سے فارغ کریں تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص اس قانون میں ترمیم کرنے کا سوچ بھی نہ سکے ، انہوں نے ایم این اے عائشہ گلالئی کی جانب سے دھرنا دینے والوں کے خلاف پریس کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے ذاتی مفادات کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلے ہیں بلکہ پورے پاکستان اور عالم اسلام کے مسلمانوں کی نمائندگی کررہے ہیں ،ہم کسی بھی صورت تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی نہیں ہونے دیں گے ، مظاہرے کے اخر میں ملک کے بقاء اور سلامتی کیلئے دع

اشتہار

ProtestSwat Press Club

اشتہار