اشتہار

تحصیل بابوزئی، مئیر شپ کے لئے کانٹے دار مقابلے کی توقع

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بلدیاتی انتخابات کے لئے سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہے، تحصیل بابوزئی مئیر شپ کے لئے کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ تحصیل بابوزئی میں سٹی مئیر شپ کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے شاہد علی خان، جماعت اسلامی کی جانب سے محمد امین، جے یو آئی کی جانب سے مولانا حجت اللہ، عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے نثار خان،پیپلز پارٹی اور مسلم کے مشترکہ امیدوار سید حبیب علی شاہ اور آذاد امیدوار خالد محمود گجر میدان میں اُتریں ہیں۔ اس نشست کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ یہ ڈویژن میں واحد مئیر کی نشست ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہاں پر کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ تحصیل بابوزئی میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہیں۔

اشتہار

Local bodies Election 2022
Comments (0)
Add Comment

اشتہار