سوات(زما سوات ڈاٹ کام)تحصیل چارباغ کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زور پکڑ لیا،گرمی میں اضافے کیساتھ ہی لوڈشیڈنگ شروع،عوام بلخصوص بچوں و مریضوں کو مشکلات کا سامنا،ملم جبہ سڑک کے باسیوں کا فیڈر ٹو کی عدم تعمیر کے خلاف بھر پور احتجاج کی دھمکی۔ گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی تحصیل چارباغ کے بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی،رات میں بچوں و مریضوں کیلئے مشکلات بڑھ گئے ہیں،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف چارباغ کے عوام کا کہنا تھا کہ واپڈا کے نااہلی کے باعث ملم جبہ سڑک پر واقع تین یونین کونسلوں کا بوجھ چارباغ فیڈر پر ڈالا گیا ہے جس کے باعث چارباغ کے عوام کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہیں،اس طرح ملم جبہ سڑک کے مکینوں کا کہنا تھا کہ 2018 سے منظور شدہ ملم جبہ فیڈر ٹو کی عدم تعمیر سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گرمیوں میں ہم پچھلے سات سالوں سے دیکھتے آرہے ہیں،پچھلے سال ہم نے اس سلسلے میں ایس ای واپڈا سے بھی ملاقات کی تھی مگر سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی فیڈر ٹو پر کام مکمل نہ ہوسکا،عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہیں سالوں سے ہمیں گرمیوں میں کبھی چارباغ تو کبھی شانگلہ سے بجلی مہیا کی جاتی ہیں جس میں حد سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہوتی ہیں،انصاف کے دعویداروں نے اب تک ایک فیڈر پر کام مکمل نہ کیا اور ہم اس اذیت کو اور برداشت نہیں کرسکتے،مزید کہا کہ ملم جبہ فیڈر ٹو سے بعد میں منظور ہونے والے مٹہ اور کبل فیڈرز پر کام بھی ہوا اور مکمل بھی ہوئے مگر ہمیں کیوں سزا دی جارہی ہیں،ہمارے حلقے کے نمائندے بھی حکومتی پارٹی سے ہیں مگر پھر بھی عوامی کام نہیں ہورہا،عوام نے کہا کہ ہم مزید برداشت نہیں کرسکتے اگر یہ مسئلہ ممبران اسمبلی نے جلد حل نہ کیا تو ہم سڑکوں پر نکل کر اپنا حق اصول کرینگے اور ملم جبہ مین روڈ ہر قسم آمدو رفت کیلئے بند کرینگے۔یاد رہے کہ ملم جبہ فیڈر ٹو کی تکمیل کیلئے مقامی ایم این اے اور حلقہ پی کے 3اور حلقہ پی کے 4کے ایم پی ایز کو بھی عوام نے بارہا خبردار کیا ہے مگر ان کی جانب سے بھی کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔