تحصیل کبل کے علاقے میں سوزوکی ڈبے اور سوزوکی پک اپ کے درمیان تصادم،  دو افراد زخمی

سوات (زما سوات): تحصیل کبل کے علاقے میں سوزوکی ڈبے اور سوزوکی پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں 30 سالہ سلیمان سکنہ کوٹلئی اور 28 سالہ واجد سکنہ مینگورہ شامل ہیں۔ دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال کبل منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔