ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی تکمیل سے شانگلہ میں ترقیاتی انقلاب برپا ہوجائیگا

شانگلہ (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزی نے کہا ہے کہ شانگلہ میں ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی تکمیل سے شانگلہ میں ترقیاتی انقلاب برپا ہوجائیگا، سڑکوں کا جھال بچھایا جا رہا ہے شانگلہ سی پیک کے وجہ سے مذید ترقی کی جانب گامزن ہوگا ،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزی نے ضلع شانگلہ کے دو روزہ ہنگامی دورے کے موقع پر یونین کونسل دندئی میں چار سڑکوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے سنیئر نائب صدر حاجی سیدید الرحمن، سابق امیدوار وقار احمد خان اور دیگر رہنماءموجود تھے ،شوکت یوسفزی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی توجہ سے پسماندہ علاقوں کی ترقی کا کام جاری ہے اور 2020کو سیاحتی سال قرار دیا جاچکا ہے اور عمران خان کے وژن کے مطابق نئے سیاحتی مقامات دریافت کئے جا رہے ہیں،

 

جس میں شانگلہ میں دو سیاحتی مقامات کافر بانڈہ ،برج بانڈہ دریافت کئے گئے ہیں جس کیلئے64کروڑ روپے کی لاگت سے روڈز کے ٹینڈر ہو چکے ہیں جس پر کام کا آغاز جلد ہوجایئگا اور اس علاقے میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ جائیکا اور ایشن ڈویلپمینٹ بینک کے تعاون سے شانگلہ میں سڑکوں کا جھال بچھایا جا رہا ہے اور شانگلہ کے کونے کونے تک روڈز بنائے جائینگے جس سے عوامی مشکلات میں کمی آئیگی انہوں نے کہا سابقہ ادوار میں یہاں کے عوام کو پسماندہ رکھا گیا اور یہاں کے عوام کے پیسوں پر شاہ خرچیاں اور لوٹ مار کی گئی لیکن اب وہ دن گزر چکے ہے اور عوام نے اپنے جیب بھرنے اور بینک بیلنس بڑھانے والوں کو مسترد کردیا ہے اب شانگلہ کے عوام کی ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے اور وزیر اعلی محمود خان نے شانگلہ سمیت پسماندہ علاقوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا اورتمام تر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے سیاحتی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس سے یہاں پر سیاحت کو فروغ ملے گا اور یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام کی خوش قسمتی سے سی پیک یہاں سے گزر رہا ہے جس سے یہاں پر ترقی کا نیا دور شروع ہوگا اور یہاں پر عوام کے ساتھ ماضی میں ہونے والے ناانصافیوں کا ازالہ ہوجایئگا اور یہاں پر ترقی کی راہیں کھل جائیگی اس موقع پر شوکت یوسفزی نے کیڑے میں رشید ملوک کے والد، دا موڑی میں حافظ اللہ کی والدہ، کوز کانڑا میں فرہاد کے بھائی اور فیض اللہ کی والدہ،اور دیگر کی وفات پر تعزیت کی اور ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا۔

PTI KPKpti pakistanShaukat Yousafzai
Comments (0)
Add Comment