اشتہار

ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ای پی ایس کا اجلاس

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)انجمن تحفظ ماحولیات(ای پی ایس) کے زیر اہتمام حکومت کے طرف سے سیاحتی مقامات میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ سیر و سیاحت،محکمہ ماحولیات،محکمہ آبی حیات اور محکمہ جنگلات کے نمائندوں کے علاوہ سیرو سیاحت سے وابستہ افراد،سیول سوسا ئٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ای پی ایس کے ایگزیکٹیوں ڈاریکٹر اکبر زیب نے اجلاس کے شرکاء کو اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کی اور گبین جبہ اور دیگر مقامات پر سیرو سیاحت کے حوالے سے حکوت کے طرف سے ترقیاتی منصوبوں سے اگاہ کیا۔اجلاس کے تمام شرکاء نے حکومت کے طرف سے گبین جبہ اور دیگر مقامات پر جاری ترقیاتی منصوبوں کو خوب سراہا اور ترقیاتی منصوبوں کو علاقے کیلئے خوش ائند قرار دیا۔لیکن ساتھ ہی تمام شرکاء نے حکومت سے پور زور مطالبہ کیا کہ گبین جبہ اور دیگر مقامات پر ترقیاتی منصوبوں سے پہلے علاقے کیلئے ایک منصوبہ تشکیل دیا جائے تاکہ سیاحتی ترقی سے وہاں کی ماحول پر خراب اثرات مرتب نہ ہو۔اور حکومت منصوبہ بندی کے تحت وہاں پر ہر قسم کی آبادی کو کنٹرول کریں جنگلات اور تازہ پانی کے زخیروں (گلیشرز) اور دیاؤں کو تحفظ فراہم کریں۔اور ماحول کو ہر قسم الودگی سے بچائے۔

اشتہار

EPS
Comments (0)
Add Comment

اشتہار