زما سوات(یکم مئی2019ء)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت محب اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام دوست پالیسی پرعمل پیراہے، صحت وتعلیم کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھاکر حکومت بہترسمت رواں دواں ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر تنقید کرنیوالے اصل میں عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کی ترقی کے خلاف ہے، ان کی ترقی اورخوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے عام لوگوں اورحکمرانوں کے درمیان تمام مسائل رکاوٹوں کودورکرکے وہ فاصلیختمکردئیے ہیں۔ جوماضی میں عوام اور حکمرانوں کے درمیان حائل تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عام لوگوں کی حالت بہتربنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ اوراس حوالے ایک بڑی تبدیلی ہماری دروازوں پر دستک دے رہی ہے، عمران خان کے وژن کے مطابق ملک میں لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔