سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 2 مئی 2018ء) تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرنے والی عالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزی کے اسکول خوشحال سکول فار بوائز کے دروازے بچوں پربند کردئے گئے ،80 طلباء فارغ ،سکول سٹاف کو بھی فارغ کردیا گیا ،پوری دنیا میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرنے والی عالمی نوبل یافتہ ملالہ یوسفزئی اور انکے والد ضیاء الدین نے سوات میں طلباء پر خوشحال پبلک اسکول کے دورازے بند کرتے ہوئے بوائز سیکشن گل کدہ کو بند کردیا جس میں 80 کے قریب طلباء زیر تعلیم تھے اور گزشتہ روز ان 80 طلباء کو اسکول انتظامیہ کیجانب سے جواب دے دیا گیا کہ اسکول کو بند کردیا گیا ہے اور ائندہ وہ سکول نہ ائیں ،جس سے طلباء اور انکے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،جبکہ سکول کے درجنوں اساتذہ اور سٹاف کو بھی بغیر نوٹس کے فارغ کردیا گیا ہے ،اسکول انتظامیہ کے مطابق اسکول اپنے اخراجات پورے نہیں کررہا تھا جس کی وجہ سے اسکول کو بند کرنا پڑا ۔
اشتہار