سوات (زما سوات ڈاٹ کام:28اکتوبر2017ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے فشریز ، لائیوسٹاک اور امداد باہمی محب اللہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کیلئے ہماری صوبائی حکومت دور رس اقدامات اٹھا ر ہی ہیں ، سکولوں میں40 ہزار نئے اساتذہ بھر تی کئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی آئی ایس ای سوات کے زیر اہتمام میٹر ک اور انٹر میں فرسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈر طلباء میں کیش انعامات اور گولڈ میڈلز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع چیئرمین بی آئی ایس ای سوات تصبیح اللہ نے بھی خطاب کیا ، جبکہ معاون خصوصی محب اللہ خان نے طلبہ و طالبات میں کیش انعامات اور میڈلز تقسیم کئے ، محب اللہ خان نے کہا کہ ہم نے تین ارب روپے کی خطیر فنڈز تعلیم کے فروغ کیلئے مختص کی ہے جبکہ سکولوں کو تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے ہم نے انقلابی پالیسیاں بنائی جبکہ اب ایک غریب شخص کوبھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے رشوت نہیں دینا پڑیگا ، اور مقررہ مدت میں عوام کے مسائل حل ہورہے ہیں۔
اشتہار