اشتہار

تمام سرکاری محکموں کو مکمل طور پر اقرباء پروری، سفارش اور سیاسی مداخلت سے آزاد کر دیا گیا ہے، عزیز اللہ گران

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 مارچ 2019ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات عزیزاللہ خان گران نے کہا ہے کہ عوام کے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے غریب اور امیر کا فرق ختم کردیاہے اور ایک ایسے نظام کی بنیاد رکھ دی ہے جہاں ممبران اسمبلی سمیت سرکاری حکام کا احتساب ممکن ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کو مکمل طور پر اقرباء پروری، سفارش اور سیاسی مداخلت سے آزاد کر دیا گیا ہے اب غریب کا راج ہے اگر کوئی سرکاری اہلکار یا آفیسر غریب عوام سے نا انصافی، ظلم، بد سلوکی کرے یا اس کاجائز کام بروقت نہ کرے تو ایسے شہری فوری طور پر ہمیں اگاہ کریں اُن کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے گا وہ سیدو شریف میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ اورپارٹی کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر ضلعی صدر یوتھ ونگ آصف علی شہزاد، پی ٹی آئی کے مقامی ترجمان احمد شاہ، ایم این اے سلیم الرحمان کے سیکرٹری خلیل احمد، نثار خان اور دیگر بھی موجود تھے عزیزاللہ خان گران نے ورکروں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہاکہ بہت جلد ضلع سوات میں ورکرز کنونشن کا نعقاد کیا جا رہا ہے جس کیلئے تمام کارکنوں سے مشاورت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بحیثیت ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ حلقہ پی کے 4این اے 3کے کارکنان کا اہم اجلاس بلائیں گے تاکہ ورکرز کنونشن کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم ضلع سوات کے تمام کارکنوں کے سامنے جوابدہ ہیں کارکنان انہیں دل و جان سے زیادہ عزیز ہیں اور انہیں اپنے خاندان کا حصہ سمجھتے ہیں عزیزاللہ گران نے کارکنوں پر زور دیا کہ ضلع سوات میں کوئی سرکاری آفیسر یا اہلکارکرپشن کرے، میرٹ کے خلاف ہو یاعوام کے جائز حقوق میں ٹال مٹول کرے تو اُن کی نشان دہی برقت کریں تاکہ ان کی مناسب سرزنش کی جائے انہوں نے کہا کہ جس افسر یا اہلکار کو سوات میں ڈیوٹی کرنا ہے تو اُن کو بڑی خندہ پیشانی کے ساتھ اور عوام دوست ماحول میں کام کرنا ہوگا۔

اشتہار

آزاداقرباءاللہاورپرپروریتمامدیاسرکاریسفارشسیاسیسےطورعزیزکرکوگرانگیامحکموںمداخلتمکملہے
Comments (0)
Add Comment

اشتہار