سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے وائس چیئرمین اور سابق وزیرِاعلٰی محمود خان نے کہاہے کہ امن،ترقی اور خوشحالی ہماری پارٹی کاممشورہے اور اسی بنیاد پر ہم انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے صوبے میں حکومت بنائیں۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز عوام کی خدمت کیلئے میدان میں آئی ہے اور اپنے دور میں اسی جذبے کے تحت ملاکنڈ ڈویژن اور خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ کے علاقے رحیم آباد میں مسلم لیگ ن کے ڈویژنل نائب صدرسئد آصف علی شاہ،سیدبلال علی شاہ کی خاندان اورساتھیوں سمیت پی ٹی آئی پی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان بھی موجود تھے۔تقریب سے افتخار بقچا، سید حبیب علی شاہ ،سید آصف علی شاہ اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ ترقی اور خوشحالی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور اس سے قبل بھی بحیثیت وزیر اعلیٰ امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح خیبرپختونخوا کا امن ہےاوڑہم ہی موقع ملنے پر حقیقی تبدیلی ہم لیکر آئیں گے، محمود خان نے کہاکہ اس دفعہ خدمت کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،عوام سے اپیل ہے کہ حق اور سچ کا ساتھ دیں،انہوں نے کہاکہ8 فروری کو خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کی حکومت بنے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان پر امن، ترقی پسند اور محبت کرنے والے ہیں،انہوں نے کہاکہ میں نے بحثیت وزیراعلی سوات کے لیے جو کیا وہ کسی پر احسان نہیں بلکہ میرا فرض تھا، سوات کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کئے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہاکہ گراسی گراونڈ میں تمام سیاسی لوگوں کو مناظرے کاچلینج دیتا ہوں کہ جو خدمت اور ترقیاتی کام میں نے کئے وہ کوئی نہیں کرسکتا،محمود خان نے کہاکہ میں سوات کا ہوں بہتر پتہ ہے کہ سوات کے مسائل اور لوگوں کی مشکلات کیا ہے، انہوں نے کہاکہ سوات میں صحت کی مد میں ایک ارب 64 کروڑ کی لاگت سے تین بستروں پر مشتمل پیڈز اسپتال کی منظوری دی۔ایک ارب کی لاگت سے سیدو کالج اینڈ ڈینٹیسری کے قیام کو عملی شکل دی، 35 کروڑ کی لاگت سے سیدو میڈیل کالج کی نئی بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہوئی، تین ارب 10 کروڑ کی لاگت سے سیڈوٹیچنگ اسپتال میں امراض قلب اور زنانہ امراض کے وارڈ کا قیام عمل میں لایا گیا،16 کروڑ کی لاگت سے سیدو اسپتال میں کیتھ لیب قائم کیا گیا،ایک ارب 53 کروڑ کی لاگت سے مینگورہ فلائی اوور تعمیر کروایا، اندرونی سڑکوں کی تعمیر پر21 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، 90 کروڑ کی لاگت سے ننگولئی میں زمونگ کور کی تعمیر کی منظوری دی،عقبا سیدو شریف میں دارالامان اور گل کدہ میں خپل کور تعمیر مکمل ہوئی، مینگورہ میں گیس پائپ لائن کے لئے 20 کروڑ روپے منظور کئے،مینگورہ سیدو شریف میں گیس لو پریشر کا مسلہ حل کیا،مکانباغ میں 9 کروڑ 95 لاکھ کی لاگت سے ہاکی ٹرف کی تعمیرکی گئی جبکہ گراسی گراؤنڈ کی تعمیر نو پر 45 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، 70 کروڑ کی لاگت سے خوتین کے لئے جمنازئیم بھی تعمیر کیا گیا، مینگورہ اور سیدو شریف میں میگا واٹر سپلائی اسکیم کے لئے 19 ارب روپے مختص کئے گئے،محمود خان نے کہاکہ عوام نے موقع دیا تو اس سے بڑھ کر عوامی خدمت کریں گے ۔