سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 01 اکتوبر 2018ء) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ توتانوباندئی میں ٹریفک کا افسوسناک حادثہ ،20سالہ نوجوان جان بحق ، مقامی قبرستان میں سپردخاک ، علاقہ میں سوگ کا سماں،حادثہ تیز رفتاری کے باعث رونما ہوا ،مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق بروز اتوار رات گیارہ بجے تحصیل کبل کے علاقہ توتانوبانڈئی کے گاؤں گلونو شاہ کے مقام پر موٹر کار نمبر APL2018 ڈرائیور حمزہ خان ولد فرمان اور موٹر کار نمبر AG1527ڈرائیور موسی ولد یوسف خان ساکنان توتانوباندئی تیز رفتاری کا مظاہرہ کررہے تھے کہ دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد درختوں اور دیواروں پر جاگری جس کے نتیجے میں گاؤں توتانوباندئی کا ہر دلعزیز نوجوان مشتاق ولد علی شاہ جاں بحق ہوگیا مشتاق کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا تاہم مشتاق کے اس ناگہانی موت کی وجہ سے پورے علاقے میں سوگ کا سماں رہا پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔