تھانہ بنڑ پولیس کی مؤثر کارروائی، جیب تراشی میں ملوث دو غیر ملکی ملزمان گرفتار، چوری شدہ موبائل فونز برآمد

سوات (بنڑ): تھانہ بنڑ پولیس نے ایس ایچ او اختر ایوب کی نگرانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جیب کترے گروہ کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سیاہ ولد نوگل سکنہ افغانستان (حال ٹیکسلا) اور خیال محمد ولد فقیر محمد سکنہ افغانستان (حال بٹگرام) کے طور پر ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 06 عدد چوری شدہ قیمتی موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں، جنہیں مختلف مقامات سے جیب تراشی کے ذریعے چرایا گیا تھا