اشتہار

تھانہ رحیم آباد کی حدود میں وائرل ہونے والی ویڈیو پر پولیس کا موقف سامنے آگیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) تھانہ رحیم آباد کی حدود میں وائرل ہونے والی ویڈیو پر سوات پولیس کی جانب سے موقف سامنے آگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  تھانہ رحیم آباد کی پولیس معمول کے مطابق گشت پر تھی، دوران گشت سدیس ولد علی سید سکنہ اینگرو ڈھیرئی بعمر 16 سال زخمی حالت میں پولیس کو ملا، سدیس نے تھانہ رحیم آباد پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا  کہ اس کے بھائی نے دیر آنے کی وجہ سے اس پر شیشے کے جگ سے وار کیا جس سے اس کا بایاں بازو شدید زخمی ہوا ہے  اور اسے جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق موقع پر موجود موبائل آفیسر نے فورا مجروح سدیس کے بیان کے مطابق تھانہ رحیم آباد کو مراسلہ ارسال کیا، تھانہ رحیم آباد پولیس نے  مجروح سدیس کے بھائی غیاث کے خلاف ایف ائی آر درج کیا۔ایف آئی ار درج ہونے کے بعد ایچ او تھانہ رحیم حبیب سید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم غیاث کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ایک عدد 9mm پستول نمبری A3784 بمعہ 9 عدد کارتوس بھی برآمد ہوا۔واضح رہے کہ تھانہ رحیم آباد کی حدود میں مذکورہ شخص نے ویڈیو بنائی تھی جس میں وہ کہہ رہا تھا کہ پولیس اہلکار ان کے گھر میں گھسے ہیں اور ان پر تشدد کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اشتہار

swat police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار