سوات: تھانہ شکردرہ کی حدود چھوٹا کالام میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات، نامعلوم افراد نے پستول کی نوک پر تھری ڈی پمپ سیلز مین سے 24 لاکھ سے زائد روپے چھین لئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مقامی لوگوں کے مطابق پولیس نے حسب روایت ناکہ بندیاں لگا دی ہے لیکن تا حال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تھانہ شکردرہ کی حدود میں آئے روز وارداتیں ہوتی رہتی ہے لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او بخت اللہ ان جرائم پیشہ افراد کی مبینہ طور پر سرپرستی کررہا ہے، مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی او سوات او ڈی آئی جی ملاکنڈ فوری طور پر اس واقعے کا نوٹس لیں اور ایس ایچ او بخت اللہ کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری شروع کریں اور انہیں اس علاقے سے تبدیل کیا جائے۔
تھانہ شکردرہ کی حدود میں ڈکیتی، مقامی لوگوں کا پولیس ایس ایچ او کو معطل کرنے کا مطالبہ
