تھانہ شکردرہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کا کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

سوات: ایس ایچ او تھانہ شکردرہ بخت اللہ خان کی قیادت میں پولیس نے شکردرہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن شکردرہ، ماشو بانڈہ، قاضی آباد، شیدلہ، املوک بنڑ، شیر پلم گھٹ گھڑئی، ٹانگئ شا، پیرکلے، بریم اور دیگر مضافاتی علاقوں میں کیا گیا۔ اس دوران پولیس جوانوں نے علاقے کی جامع تلاشی لی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اہم اقدامات کیے۔

ایس ایچ او بخت اللہ خان نے آپریشن کے دوران علاقہ معززین سے ملاقات بھی کی اور انہیں پولیس کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کی روک تھام اور امن کا قیام ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔