اشتہار

تیمرگرہ جیل میں کرپشن کا بازار گرم،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔10اگست 2017ء )یونین کونسل دوبیر کے سابق ناظم حال مینگورہ ایم احسان الحق نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تیمرگرہ جیل میں کرپشن ہورہی ہے ،جیل میں مرمتی کا م کیلئے حکومتی فنڈ استعمال کرنا چاہئے مگرعملہ اس کی بجائے قیدیوں سے چندہ اکٹھاکرکے پائپ،پنکھے،لایٹ وغیرہ مرمت کرتا ہے جبکہ فنڈ کی رقم اپنی جیب میں ڈالتا ہے اور کاغذات میں تمام کام سرکاری اخراجات کے ذریعے ظاہرکررہاہے ، انہوں نے کہاکہ جیل میں پانی کی قلت ہے جبکہ قیدیوں کی تعدادبھی گنجائش سے کافی زیادہ ہے جس کے سبب انہیں شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے ،انہوں نے کہاکہ جیل کی روٹی اور سالن کھانے کے قابل نہیں جبکہ ٹیلی فون استعمال کرنے والے قیدیوں سے رقم لی جاتی ہے ،جیل کے اندر دکان میں ضرورت کی جوچیزیں ہیں وہ بازار کے نرخ سے کافی مہنگی پڑتی ہیں ،انہوں نے کہاکہ جیل میں فحاشی عروج پر ہے یہ سلسلہ روکنے اور ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ،اس کے علاوہ جیل کی صفائی ستھرائی کیلئے حکومت کی جانب سے افراد مقررہیں مگر یہ کام بھی قیدیوں سے لیا جاتاہے جبکہ جو قیدی کسی ذریعہ سے جیل عملہ کی شکایت کرے توعملہ اس کی زندگی اجیرن بنادیتاہے ،انہوں نے کہاکہ ان تمام بے قاعدگیوں میں صرف چارافراد جن میں محمد عرفان،محمد اصغر،شاہ سید اوردولت خان شامل ہیں کے علاوہ جیل کا پوراعملہ ملوث ہے لہٰذہ مذکورہ چار افراد کو ترقی دی جائے اوردیگر عملہ کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اشتہار

CorruptionjailPress Club

اشتہار