اشتہار

تین قومی کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کےخلاف بغاوت کردی

اشتہار

حارث رﺅف ،مرزا احسن بیگ اور سہیل اخترکا پی سی بی کی مخالفت کے باوجود ٹی 10لیگ میں شرکت کا فیصلہ
لاہور(ویب ڈیسک) تین ابھرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے این او سی نہ ملنے کے باوجود ٹی 10لیگ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 10لیگ 15سے 24نومبر تک شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ،ابوظہبی میں کھیلی جارہی ہے تاہم پی سی بی نے کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کے لیے این او سی دینے سے انکار کردیا گیا ہے ۔
پی سی بی کے اس فیصلے سے14کرکٹرز متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے لیگ میں مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدے کررکھے تھے جس کے بعد اب تین کھلاڑیوں نے اپنی اپنی فرسٹ کلاس ٹیموں کو آگا ہ کردیا ہے کہ وہ ٹی ٹین لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے جارہے ہیں ۔فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف ،مرزا احسن بیگ اور سہیل اختر نے ابوظہبی جانےکا فیصلہ کرلیا ہے حالانکہ پی سی بی کی جانب سے کسی کھلاڑی کو بھی لیگ میں شرکت کے لیے این او سی نہیں دیا گیا ہے،ان تینوں کھلاڑیوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے بعد اپنی اپنی ٹیموں کو آگا ہ کردیا تھا کہ وہ مزید فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلیں گے کیو ں کہ انہیں ٹی 10لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنی ہے ۔
ذرائع کے مطابق تینوں کھلاڑیوںنے اپنے اپنے کوچزکو بنیادی طور پر بتا دیا ہے کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے کیوں کہ وہ وائٹ بال سپیشلسٹ ہیں اور ٹیم کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ٹی 10لیگ کے لیے این او سی نہ دینے کے فیصلے نے حارث رﺅف جیسے کھلاڑیوں کی مشکلا ت بڑھا دی تھیں کیوں کہ انہیں لاہور قلندرز نے اپنی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں تلاش کیا تھا اور وہ ان کے خلاف نہیں جاسکتے تھے ،اگر تینوں کھلاڑیوں نے پی سی بی کی واضح ہدایات کے باوجود ٹی 10لیگ میں شرکت کی تو ان کا انٹر نیشنل کیریئر شاید شروع ہونے سے قبل ہی ختم ہوجائےگا ۔
دوسری جانب پی سی بی حکام نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑی دنیا میں کہیں بھی سفر کرنے کے لیے آزاد ہیں لیکن انہیں کسی بھی لیگ میں شرکت کے لیے پی سی بی کی جانب سے این او سی درکار ہوگا۔

اشتہار

CricketPCBRebels
Comments (0)
Add Comment

اشتہار