(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 اپریل 2018ء) سوات میں ججز اور ماتحت عدلیہ افسران کیلئے سیکیورٹی پر معمور 70 پولیس جوانوں کو واپس لائن حاضر کردیا گیاہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملک بھر میں اہم شخصیات کی سیکیورٹی کے لیے تعینات پولیس نفری کو واپس بلانے کا حکم دیا تھا جبکہ فوری کاروائی پر آئی جی خیبر پختونخواہ کی کارکردگی کو سراہا گیا تھا۔
اشتہار