سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات دلاورخان بنگش نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، سوات پولیس کے جذبے جوان اورحوصلے بلند ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفترمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نہوں نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اورمعاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں میڈیا اور صحافیوں کے کردار کونظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ حق وصداقت کا ساتھ دے کر سوات میں امن کاقیام ممکن ہواہے انہوں نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ اورمعاشرے کو ہرقسم جرائم سے پاک کرنے میں صحافیوں کے کردار کونظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سوات پولیس کے جذبے جوان اورحوصلے بلندہیں۔