اشتہار

جلد ہی پانی بحران پر قابو پالیں گے،،شاہد علی

اشتہار

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) سٹی کونسل سوات کے میئر شاہدعلی خان نے کہا ہے کہ جلد ہی پانی بحران پرقابوپالیں گے، فضاگٹ میں ٹیوب ویلوں کوچالوکرادیا گیا ہے اورجلد ہی ان ٹیوب ویلوں سے مین ٹینکی تک پائپ لائن پہنچادی جائے گی، پانی بحران کے حوالے سے عوامی تشویش سے آگاہ ہیں انشاء اللہ یہ بحران جلد ختم ہوجائیگا، عوامی مسائل اور مشکلات پر خاموش نہیں رہ سکتے، مینگورہ شہراورگردونواح میں پانی کامستقل مسئلہ گریوٹی منصوبے سے ختم ہوجائیگااور آئندہ پچاس سالوں تک پانی کی ضروریات گریویٹی سکیم سے پوری ہو سکے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا شاہدعلی خان نے علاقے کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ مینگورہ شہراورگردونواح میں جلد ہی پانی بحران پر قابو پالیاجائیگااورہم نے فضاگٹ میں ٹیوب ویلز چالو کرادئے ہیں جن سے مین ٹینکی کو پائپ لائن پہنچاکردیگرعلاقوں کو پانی کی سپلائی کی جائیگی،، جس سے کافی حد تک پانی کامسئلہ حل ہوجائیگا، انہوں نے کہا کہ عوامی لوگ ہیں اورعوام کے مسائل اورمشکلات سے غافل نہیں ہے، جہاں تک پانی بحران کی وجہ سے لوگوں کو جس تشویش کاسامناہے اس سے بخوبی آگاہ ہیں، انہوں نے کہا کہ پانی بحران پرقابوپانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے اورجلد ہی اس بحران کو قابوکردیاجائیگا، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر اور گردونواح میں پانی کامسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرانے کیلئے گریوٹی منصوبے پرکام جاری ہے اوراس منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں آئندہ 50سالوں کیلئے پانی کامسئلہ حل ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ پانی بحران پرقابوپانااولین ترجیح ہے اورلوگوں کوصاف وشفاف پانی کی فراہمی کویقینی بناناہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

اشتہار

Mayor Shahid Ali
Comments (0)
Add Comment

اشتہار