سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد جمہوری جماعت ہے جس میں عہدے نہیں ہوتے ذمہ داری ہوتی ہے،جماعت اسلامی آیندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کریگی بلکہ اپنے نشان تلے میدان میں اتریگی،جب تک سیاست کے ایوانوں میں دین کا دروازہ نہیں کھلتا اس وقت تک ملک میں امن،روزگار اور خوشحالی نہیں آئے گی،جماعت اسلامی قومیت و خاندان پر نہیں بلکہ ایک امت پر یقین رکھتی ہے،امریکہ کی اشاروں پر چلنے والی جماعتوں کے منشور الگ الگ ہیں مگر کرتوت ایک جیسے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے المرکزلاسلامی سنگوٹہ میں اجتماع ارکان سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشارہے اور ہرقسم کرپشن ولوٹ مارسے پاک ہیں،جماعت اسلامی کے نمایندوں کو جب اور جہاں بھی موقع ملا ہے انہوں نے اپنی صلاحیت،بہادری اور بے لوث خدمت سے عوام کے دل جیتے ہیں،جماعت اسلامی ملک کی واحد سیاسی و دینی جماعت ہے جو ایک نظریے و فکر کیساتھ 80 سال سے قائم ہے،جب تک پاکستان کے سیاستدان ملک کو لوٹنا بند نہیں کریں گے،اس وقت تک ملک مسائل کے دلدل سے نہیں نکل سکتا،افغانستا ن افغانوں کا ہے،جھوٹ کی بنیاد پر افغانستان کے لاکھوں لوگوں کو شہید اور بے گھر کرنے کا حساب کتاب دینے کی بجائے امریکہ الٹا طالبان حکومت کیساتھ شرارتیں کر رہا ہے جوکہ امریکی منافقت کی بد ترین مثال ہے۔