سوات (زما سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ضلع سوات کے ضلعی منتخب شوریٰ کااجلاس زیر صدار ت ضلعی امیر محمد امین منعقد ہوا،جس میں اراکین شوریٰ نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا یا اواجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ 22 دسمبر کوضلع بھرسے اسلام آباد کشمیر مار چ میں ہزاروں افرادکا قافلہ شامل کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی ضلع سوات کے ضلعی شوریٰ کا اجلاس المر کز الاسلامی سنگوٹہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین کے زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں تمام نو منتخب اراکین شوریٰ نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف لیا ۔
اورجماعت اسلامی سوات کے دیگر امور کے ساتھ ساتھ 22دسمبرکو اسلام آباد کشمیر مارچ کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ اسلام آباد کشمیر مارچ میں بھر پور شرکت کیا جائے گا اور ضلع بھر سے ہزاروں افراد کاقافلہ سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل اسلام آباد کشمیر مارچ میں شرکت کریگا۔