سوات(زما سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی ضلع سوات کی ضلعی شوریٰ کا انتخاب مکمل ہوگیا۔ مینگورہ شہر سے حاجی محمد یاسین،خورشید اقبال اور عبد الرشید،تحصیل بابوزئی سے خورشید علی خان،تحصیل بریکوٹ سے حاجی عزیز الرحمن،تحصیل کبل سے ڈاکٹر عبید اللہ،انعا م الحق،حاجی رحمت علی،حمید الحق،
حیدر علی،مفتی سہراب واصل،تحصیل مٹہ سے ثنا ء اللہ فاروقی،مولانا فضل سبحان،خائستہ باچا،تحصیل بحرین سے مولانا خورشید،حبیب اللہ ثاقب،حاجی فرمان علی،تحصیل خوازہ خیلہ سے حاجی محمد اسحاق اور تحصیل چارباغ سے ابو وقاص فاروقی منتخب ہوئے ہیں۔نو منتخب اراکین جلد اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا ئیں گے۔