جماعت اسلامی کا مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف عوامی مارچ کا اعلان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ضلع سوات 23فروری کو مہنگائی اورناروا ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی زیر قیادت عوامی مار چ کا انقاد کریں گے۔عوامی مارچ کے انعقاد کا فیصلہ المر کز الاسلامی سنگوٹہ میں جماعت اسلامی ضلع سوات کے ضلعی ذمہ داران،تحصیل و مقامی امراء اور ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر مولانا محمد اسماعیل اورنائب جنرل سیکرٹری خیبر پختونخو امولانا ہدایت اللہ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے اپنی جد وجہد جاری رکھے گی۔ اس وقت حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پِس رہے ہیں اور ضلع سوات جوکہ ٹیکس فری علاقہ ہے لیکن یہاں پر بھی گیس بجلی اور ٹیلی فون کے بلوں میں لوگوں سے ناجائز طریقے پر ٹیکس وصول کیا جارہاہے۔مقررین نے کہاکہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے،جماعت اسلامی سوات مہنگائی و بے روزگاری اور ناروا ٹیکسوں کی نفاذ کیخلاف 23 فروری کو گرین چوک تا نشاط چوک عوامی مارچ کا انعقاد کریگی جسکی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے۔

Jamat islamiMarchSwat
Comments (0)
Add Comment