سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسہ کیا گیا،گراسی گراونڈ میں منعقدہ جلسے میں کثیر تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ جلسہ سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سیراج الحق،صوبائی امیر مشتاق احمد خان، ضلعی امیر حمید الحق،سابقہ ایم پی اے محمد امین اور دیگر ضلعی و صوبائی قائدین نے خطاب کیا۔ مقررین نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حالیہ شدید مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا کوئی لائحہ عمل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔