سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17ستمبر 2017ء )جماعت اسلامی کبل سوات کے زیر اہتمام سات روزہ فہم قرآن کلاس اختتام پذیرہوگیا،آخری دن کے درس میں ہزاروں مرد وخواتین نے شرکت کی، اختتامی تقریب میں ملک و قوم کی ترقی اور فلاح و بہود کے لئے خصوصی دعا ئیں مانگی گئیں،کلاس میں روزانہ مختلف موضوعات پر شرکاء کو درس قرآن و حدیث کے ذریعے آگاہی دی گئی،کلاس کے مدرس نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا و چیف خطیب مولانا محمداسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام مسائل و مشکلات کا حل قرآن مجیدکی احکامات کو عملی زندگی میں لاگوکرنے میں ہے،پاکستان ایک نظریہ کے تحت وجود میں آیا ہے لہذا یہاں اسلام کے علاوہ دیگر اِزموں کی کوئی گنجائش نہیں، مرد و خواتین خصوصاً نوجوان طبقہ ملک میں اسلامی انقلاب کی جدوجہدکے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔
اشتہار