اشتہار

جماعت اسلامی ہی فلاحی ریاست قائم کر سکتی ہے،سیراج الحق

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) اگر عوام نے ساتھ دیا تو 75 سالوں سے لوٹی ہوئی دولت ان چورحکمرانوں کے جبڑوں سے نکال کر عوام پر خرچ کریں گے،توشہ خانہ سکینڈل نے تمام پارٹیوں کے لیڈران کی چوری ثابت کردی، جماعت اسلامی کے علاوہ تمام پارٹیوں کے لوگ ہر قسم کے سکینڈلز میں ملوث ہیں،جماعت اسلامی برسراقتدار آکر پاکستان میں فلاحی اسلامی ریاست قائم کریگی،پی ٹی آئی اور پی ٹی ڈی ایم ایک سکے کے دورخ ہیں،پی ٹی آئی،پی پی پی اور مسلم لیگ نے75سالو ں میں سیاسی، سماجی، معاشی اور اخلاقی طور پرملک کو تباہ کیا،ان کی وجہ سے پاکستان مسائل کی دلدل میں پھنس چکا ہے،غریب عوام مہنگائی اور لاقانونیت کی وجہ سے بیزار ہوگئے ہیں، ہر طرف لوٹ مار کا بازارگرم ہے،خزانہ خالی ہے معیشت تباہ حال ہے،عوام پربیرونی قرضے انتہا کو پہنچ چکے ہیں،ان لوگوں کو کرپشن،لوٹ مار،غنڈہ گردی،اور لاقانونیت کا نشہ چڑھ گیا ہے،پاکستانی اسٹیبلشمنٹ ان پارٹیوں کو لانے میں بھرپور کردار اد کررہی ہے،اسٹیبلشمنٹ کی مرضی ہوتی ہے جس کو چاہتے ہیں عوام پر مسلط کرتے ہیں او ر جس کو نہیں چاہتے انکو اقتدار سے ہٹھا دیتے ہیں,اس ملک کا مستقبل اسلام ہے اور اسلام ہی اس ملک کا ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے تحصیل بحرین میں جماعت اسلامی سوا ت کے زیر اہتمام گرینڈ شمولیتی جلسہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ حالات میں جرنیلوں کا ہاتھ ہے،جرنیل بھی سیاست دانوں کے ساتھ لوٹ مار میں ملوث رہے ہیں انکا بھی احتساب ہونا چاہئے،انکی کرتوتوں کی وجہ سے زرمبادلہ ختم ہوکر ڈیفالٹ ہوچکا ہے،پاکستان دنیا میں بدنام ترین ملک بن چکا ہے،انصاف ملنے کا عالم یہ ہے کہ مجرمان عدالت میں ویکٹری کا نشان بنارہے ہیں اور غریب بلاجہ جیلوں میں سڑھ رہے ہیں،عدالتوں میں امیروں کو پروٹوکول او ر غریبوں کو دھکے مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں برسراقتدرارآکرغربت کا خاتمہ کریں گے،تعلیم کو مفت اور عام کریں گے،صحت کو معیاری سہولیات فراہم کریں گے،بزرگ شہریوں اور علمائے کرام کوماہوار وظیفہ دیں گے،نوجوانوں کو روزگارفراہم کریں گے،دعوہ کرتا ہوں کہ 75سالوں سے قابض فرداً فرداًایک ایک چور کا احتساب کریں گے اور عوام کی لوٹی ہوئی دولت ان سے برآمد کرکے عوام پر خرچ کریں گے،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں اقبال حسین،ڈاکٹر محمد شاہ خان اورملک عبد المتین خان کی جماعت اسلامی میں شمولیت سے تحصیل بحرین میں جماعت اسلامی کی سیاسی قوت میں اضافہ ہوگا،انشاء اللہ جماعت اسلامی کے تمام امید واران ترازوکی نشان پر الیکشن میں اتریں گے اور کامیابی سمیٹیں گے،فوری اور سستا انصاف فراہم کریں گے،عوام بھی ترازو کے نشان پر کھڑے ہوئے تمام امیدواروں کو دل سے اور بلاجھجھک ووٹ دیکر ملک کو خوشحالی کی طرف گامزن کرنے میں اہم کردا دا کریں۔جلسہ سے نائب امیر صوبہ نور الحق، امیر ضلع حمید الحق، تحصیل امیر فضل وہاب بھٹو،امید وار این اے 2 نوید اقبال، امید وا ر پی کے 3 حبیب اللہ ثاقب،اظہار اللہ،ڈاکٹر محمد شاہ خان،میاں اقبال حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔

اشتہار

Jamat-e-Islami
Comments (0)
Add Comment

اشتہار