سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27جولائی 2017ء )جے آئی یوتھ مینگورہ کے زیراہتمام نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی دھرنے کا انعقاد کیا گیا ۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین جے آئی یوتھ زون پی کے 80کے صدر شوکت علی، ضلعی کونسلران نثار خان اور خالد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے عوام کے ساتھ ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ۔ بجلی کی ناروا اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی ہے ۔ہسپتالوں کا نظام ابتراور سہولیات ناپید ہیں جبکہ جی ٹی روڈ ،کالام مین شاہراہ سمیت دیگر سڑکیں بھی خستہ حال ہیں، مینگورہ سٹی میں صفائی کا نظام ناقص اور بیماریاں پھیلانے کا ذریعہ بن چکا ہے ۔سٹی میں عوام تحصیل انتظامیہ کی ناقص انتظامات کی وجہ سے پینے کی پانی کو ترس رہے ہیں ،منتخب نمائندے عوام کو سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ۔انشاء اللہ آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے اورجماعت اسلامی اقتدار میںآکر عوام کو تمام ترسہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرے گی ۔
اشتہار