سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ جنرل بس اسٹینڈ میں تکرار پر فائرنگ ہوئی ،مینگورہ جنرل بس اسٹینڈ میں افضل گو جر اور اس کے کارندوں نے ٹرانسپورٹر یونین چیئرمین مشتاق خان، سوات خان اور اس کے چھو ٹے بھا ئی پر فا ئر نگ کر دی جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئے ۔ذرائع کے مطابق افضل گوجر اپنے کارندوں کے ہمراہ داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں مشتاق خان اور انکا بھائی مجزانہ طور پر بچ گئے ۔ واقعے کے بعد ڈی ایس پی سٹی امجد علی خان موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے مذکورہ افراد کو گرفتار کرکے مقامی پولیس سٹیشن منتقل کردیا۔