اشتہار

جنگلات میں آتشزدگی کے120 واقعات،سات افراد جاں بحق،24 افراد گرفتار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں جنگل میں آتشزدگی کے 120واقعات رونما ہو ئے جس میں ریسکیو اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ قیمتی لکڑی اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے کہا ہے کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں جنگل میں اگ لگنے کے 120واقعات رونماء ہوئے ،ان واقعات میں ریکسیو اہلکار سمیت 7افراد جاں بحق تین زخمی ہوئے ہیں۔ جنگل میں آگ لگنے کے واقعات کے خلاف 30افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے جس میں 24افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے،انہوں نے کہا کہ جنگلات کی تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انتظامیہ ، ریکسیو اور فارسٹ عملہ 24 گھنٹے چوکنا کردیا ہے ۔

اشتہار

Jungle in fire
Comments (0)
Add Comment

اشتہار